لاہور:مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کا جن بوتل میں بند ہوچکا ہے۔نوازشریف اور شہباز شریف نے ہروعدہ پوراکرنےکی کوشش کی ۔لوگوں سے ووٹ لینے والی جماعت اورنج ٹرین کےخلاف عدالت میں چلی گئی۔
مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کارنر میٹنگ سے خطاب کر تے ہوئے کہا ہے کہ اورنج ٹرین کو صرف اس لیے روکا گیا کہ اس کا کریڈٹ شہبازشریف کوجاتاہے۔عمران خان اورنج ٹرین وقت پربن جاتی تو تمہارا کیا جاتا تھا۔
لوگوں سے ووٹ لینے والی جماعت اورنج ٹرین کےخلاف عدالت میں چلی گئی۔لوڈ شیڈنگ کا جن بوتل میں بند ہوچکا ہے۔نوازشریف اور شہباز شریف نے ہروعدہ پوراکرنےکی کوشش کی۔پچھلے4روز سے پی ٹی آئی کی جانب سے منفی مہم چلائی جارہی ہے۔