لاہور:صاف پانی کرپشن کیس میں نیب نےمسلم لیگ ن کے صدرشہباز شریف کی پیشی یقینی بنانے کیلئے پولیس سے مددمانگ لی ہےاس حوالے سے نیب نے سی سی پی او لاہور کو نوٹس وصول کرانے کیلئے خط لکھا ہے جس میں کہا گیاہے کہ ایس ایچ او کے ذریعے شہباز شریف کو نوٹس کی سروس یقینی بنائی جائے۔
اس کے علاوہ نیب نے نیب نے شہباز شریف کی طلبی کا نوٹس ان کی ماڈل ٹائون رہائش گاہ پر وصول کرانے کا حکم دیاہے۔
واضح رہے کہ نیب نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو صاف پانی اسکینڈل میں 25 جون کو طلب کیا تھا لیکن وہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش نہ ہوئے جس پر انہیں 5 جولائی کو دوبارہ پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔