25جولائی کا دن عمران خان کے لیے یوم حساب ہو گا ۔حمزہ شہباز

لاہور:رہنما مسلم لیگ ن حمزہ شہباز نے کہا کہ لاہور نےعمران خان کو 2013 میں بھی آپ کو کچھ نہیں دیا تھا 2018 میں کچھ نہیں ملے گا۔
انہوںنے کہاکہ25جولائی کوبلے میں اتنے سوراخ کریں کہ کھیلنے کے قابل نہ رہے۔مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کا کہناتھاکہ نواز شریف کا یہ قصور ہے کہ وہ بے قصور ہیں،انہوں نے کہا کہ25 جولائی کونہ صرف پنجاب بلکہ تمام صوبوں میں مسلم لیگ ن جیتے گی۔
حمزہ شہباز نے مزید کہاکہ ہم نے لوڈ شیڈنگ کے جن کو بوتل میں بند کرنے کا وعدہ پورا کیا ہے۔آپ کوپنجاب کے ہر ضلع میں نئی سڑکیں نظر آئیں گی ۔