آپریشن ردالفساد، 5 مشتبہ دہشتگرد گرفتار،اسلحہ برآمد

راولپنڈی: سیکورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن رد الفساد کے تحت شمالی اور جنوبی وزیرستان سمیت سبی میں کارروائیاں کرتے ہوئے 5 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار اور بڑی تعداد میں اسلحہ و گولا بارود برآمد کرلیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کےمطابق سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع سبی میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا جس میں 5 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور مواصلاتی آلات برآمد کئے گئے ہیں۔


سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر شمالی اور جنوبی وزیرستان میں بھی آپریشن کئے جس دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولا بارود برآمد کرلیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران بارودی سرنگیں، راکٹ، آر پی جی اور دیگر اسلحہ برآمد کیا گیا، اسلحہ خفیہ مقامات پرزیرزمین چھپایا گیا تھا۔