چودھری نثار جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی کرتے ہیں- غلام سرور

 

راولپنڈی : تحریکِ انصاف کے سینئر رہنما غلام سرور خان نے دعویٰ کیا ہے کہ چودھری نثار نے 3 بار پارٹی میں شمولیت کی کوشش کی لیکن میری مخالفت پران کی شمولیت روک دی گئی۔

چودھری نثار کے مدِمقابل امیدوار غلام سرور خان کے سابق وزیر داخلہ پر تابڑ توڑ حملےکرتے ہوئے کہا کہ چودھری نثار کے اثاثے ان کے آمدنی سے مطابقت نہیں رکھتے، چودھری نثار جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی بھی کرتے ہیں۔

 

ان کا کہنا تھا کہ تھانہ چودھری نثار کی سیاست اور پٹوار خانہ ان کی معیشت ہے، راولپنڈی کے پٹواری سابق وزیر داخلہ کی مہم چلا رہے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ چودھری نثار غیر معمولی پروٹوکول کے ذریعے الیکشن مہم پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں، الیکشن کمیشن نوٹس لے۔