شہبازشریف نے10سال میں ایک ڈھیلےکاکام نہیں کیا۔پرویزالٰہی

گجرات :مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الٰہی نےگجرات کے حلقہ این اے 69 میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں سب سے زیادہ کرپشن شہباز شریف نے کی ہےانہوں نے 10 سال میں ایک ڈھیلے کا کام نہیں کیاہےاوراب یہ کس منہ سے ووٹ مانگ رہے ہیں۔
پرویز الٰہی نے کہا کہ آج کسان رل گئے انہیں کسانوں کے دکھ کی پرواہ نہیں ہےجبکہ گجرات سے انتخاب لڑنے والے لیگی امیدواروں نے ضلع میں ایک کام نہیں کیاہے۔