نگران وزیراعظم سے چیئرمین نیب کی ملاقات

 

اسلام آباد: چیئرمین نیب جاوید اقبال نے نگران وزیراعظم ناصرالملک سے ملاقات کی ہے۔ چیئرمین نیب نے نگران وزیراعظم کومنصب سنبھالنے پرمبارکباددی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین نیب جاوید اقبال نے نیب کی کارکردگی پرنگران وزیراعظم کوبریفنگ دی جبکہ اب تک مقدمات میں ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیاہے، چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب اپنا کام غیرجانبداری سے انجام دے رہا ہے، ملاقات کے دوران چیر مین نیب نے نگران وزیراعظم کا منصب سنبھالنے پرناصرالملک کو مبارک باد دی ہے۔