سابق ایم کیو ایم رہنما سلیم شہزاد جگر کے سرطان میں مبتلا

 

لندن :متحدہ قومی موومنٹ کے بانی رہنماؤں میں سے ایک سلیم شہزاد گردے اور جگر کے سرطان میں مبتلا ہیں اور اس وقت لندن کے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر سلیم شہزاد کی تصاویر گردش کررہی ہیں جس میں وہ اسپتال کے بستر پر موجود ہیں اور ان کے آس پاس قریبی عزیز موجود ہیں۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سلیم شہزاد کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں اور مغربی لندن کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ سلیم شہزاد کی حالت تشویشناک ہے اور ان کے لیے آئندہ 36 گھنٹے اہم ہیں۔
سلیم شہزاد کے اہلخانہ نے اس بات کی تصدیق کی ہےکہ سلیم شہزاد 2015 سے جگر اور گردے کے کینسر میں مبتلا ہیں، چند روز قبل ان کی طبیعت بگڑی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔