ہرارے :سہ ملکی ٹی 20 سیریزفائنل میں پاکستان نے اسٹریلیا کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی۔
اسٹریلوی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئےمقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے شاندار بیٹنگ کرتےہوئے19.2 میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔
پاکستانی ٹیم پہلے تو کچھ مشکلات کا شکار ہوئی اوپننگ کے لیے آنے والے صاحبزادہ فرحان دوسری ہی گیند پر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے جس کے بعد ون ڈاؤن آنے والے حسین طلعت بھی صفر پر پویلین واپس لوٹ گئے،
جس کے بعد پاکستانی کھلاڑی فخر زمان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے46 گیندوں پر شاندار 91 رنز بنائے جس میں 3 چھکے اور 12 چوکے شامل ہیں۔
شعیب ملک نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ناقابل شکست 43 رنز بنائے،سرفراز احمد 28 اور آصف علی 11 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
اس سے قبل آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اننگز کا آغاز ڈارسی شارٹ اور ایرون فنچ نے کیا، دونوں اوپنرز نے ٹیم کو 95 رنز کا پراعتماد آغاز فراہم کیا۔
ایرون فنچ نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے 27 گیندوں پر 47 رنز بنائے تاہم وہ شاداب خان کی گیند پر صاحبزادہ فرحان کو کیچ دے بیٹھے، ڈارسی شارٹ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور نصف سنچری مکمل کرتے ہوئے 76 رنز بنائے اور آؤٹ ہوگئے۔
اوپنرز کے آؤٹ ہونے کے بعد آسٹریلیا کا کوئی کھلاڑی وکٹ پر زیادہ دیر نہ کھڑا رہ سکا تاہم مقررہ اوورز میں آسٹریلیا نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے۔
فاسٹ بولر محمد عامر نے 3، شاداب خان 2، فہیم اشرف، حسن علی اور شاہین آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔