شریف فیملی کو عدالت نے حقیقی ثبوتوں پر سزادی ۔شاہ محمود قریشی

تھرپارکر:تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ احتساب عدالت نےتمام ثبوتوں کوحقیقی قرار دیتے ہوئےنواز شریف ،مریم نواز اور صفدر کو سزادی۔

تھر پارکر میں میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز واپس آکرقانون کےدائرےمیں رہتےہوئےاپنا کردار ادا کریں۔

ان کا کہناتھاکہ عدالتوں نے نوازشریف کو موقع دیا لیکن وہ اپنی صفائی پیش نہ کرسکے،سزا کے بعدسابق وزیراعظم کو اپیل کاحق حاصل ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ زرداری اور نواز شریف ملکر جمہوریت کو نقصان پہنچا سکتےہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف کی جانب سےاحتجاج کی سیاست جمہوریت کےخلاف سازش ہو گی۔