لندن: لندن میں واقع ایون فیلڈ فلیٹس کے باہر مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان ہاتھاپائی اور ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کا واقعہ پیش آیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن پولیس کی جانب سے اس واقعہ کے بعد مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے صدر ناصر بٹ اور تحریک انصاف کے دو کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔
تحریک انصاف کے حامیوں ایون فیلڈ فلیٹس کے باہر سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف نعرے لگائے تھے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے حامی کارکنوں نے تحریک انصاف کے خلاف مظاہرہ کیا۔ اس دوران دونوں سیاسی جماعتوں کے حامیوں میں تلخ کلامی اور ہاتھا پائی ہوگئی۔
خیال رہے کہ اتوار کو بھی مشتعل افراد نے نواز شریف کے گھر میں داخلے کے وقت احتجاج کیا تھا۔