لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی زیر صدارت پارٹی کا اہم اجلاس ہوا۔
مسلم لیگ (ن) کا اجلاس ماڈل ٹاؤن لاہور میں منعقد ہوا۔ جس میں لاہور، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، قصور اور گوجرانوالہ سمیت دیگر شہروں کے ٹکٹ ہولڈر شریک ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ اجلاس میں نوازشریف اور مریم نواز کی وطن واپسی کا معاملہ اور ان کے استقبال کے لئے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔