پشاور:چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حملہ سکیورٹی اداروں کی کمزوری ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا نے کہا کہ حملہ شفاف الیکشن کے خلاف سازش ہے، تمام امیدواروں کو یکساں سکیورٹی فراہم کرنے کے احکامات دیے گیے۔سردار محمد رضا نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کو امیدواروں کی فول پروف سکیورٹی کے احکامات دیے۔واقعے کی مذمت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حملہ سکیورٹی اداروں کی کمزوری ہے۔
واضح رہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام انتخابی کارنر میٹنگ جاری تھی کہ زور دار بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں پارٹی امیدوار ہارون بلورسمیت 14افراد شہید ہوگئے جبکہ 65ے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ، کارنر میٹنگ کے دوران ہارون بلور کارکنوں سے خطاب کرنے کیلئے سٹیج کی جانب جارہے تھے کہ اس موقع پر ایک 24سالہ لڑکے نے ان کے قریب خود کو دھماکے سے اڑادیا۔