والد کےساتھ ہوتا تھا آج اتفاق سے گھر پرتھا- دانیال بلور

 

پشاور : پشاور کے علاقے یکہ توت میں عوامی نیشنل پارٹی کی کارنر میٹنگ میں خودکش دھماکے میں جاں بحق ہارون بلور کے بیٹے دانیال بلور خیریت سے ہیں ۔

دانیال بلور نےنجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران والد کے ساتھ رہتا تھا،مگر منگل کو اتفاق سے گھر پر تھا،والد صاحب نے دھماکے سے20 منٹ پہلے دوست کو پیغام بھیجا کہ بیٹا تم نہ آؤ،راستے میں تھا کہ دھماکے کی اطلاع ملی۔

بعد ازاں دانیال بلور نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فخرسےکہتا ہوں کہ یہاں موجود سب ہارون بلورہیں۔انہوں نے کہا کہ کل اگر یہ مجھ پربھی حملہ کرتےہیں توہرکارکن ہارون بلوربن کرنکلےگا، کل اگرمجھےبھی ختم کردیں توحوصلہ نہیں ہارنا۔