ہارون بلور کی شہادت، پی اے 78 میں انتخابات ملتوی

اسلام آباد: پشاور میں عام انتخابات کے سلسلے میں کارنر میٹنگ کے دوران عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے امیدوار بیرسٹر ہارون بلور کی شہادت کے بعد خیبرپختونخوا کے صوبائی حلقے پی کے 78 میں انتخابات ملتوی کردیئے گئے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پی کے 78کے انتخابات امیدوار کی وفات کے باعث ملتوی کئے ہیں۔ اس حلقے کے انتخابات کے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
پی کے 78 سے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار ہارون بلور گزشتہ روز اپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں پشاور میں ایک کارنر میٹنگ میں شرکت کے لئے پہنچے ہی تھے کہ خودکش حملہ آور نے خود کو اڑا لیا جس کے نتیجے میں ہارون بلور سمیت 20 افراد شہید جبکہ 60 سے زائد زخمی ہوئے۔