راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےہارون بلور کی شہادت پر شہدا کے اہلخانہ سے تعزیت کی اور کہا کہ ہم رکنے والے نہیں دہشت گردوں کو شکست دیں گے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ہارون بلور کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا اور شہید کے اہلخانہ سمیت اے این پی سے اظہار تعزیت کی۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پرامن مستحکم پاکستان کے لئے کوشاں ہیں۔ ہم دشمن قوتوں کے گٹھ جوڑ سے لڑرہے ہیں جنہیں پرامن پاکستان ہضم نہیں ہوتا۔ لیکن ہم رکنے والے نہیں، دہشت گردوں کو شکست دیں گے۔