اسٹار آل راؤنڈرعبدالرزاق کی حادثے میں ہلاکت کی خبرجھوٹی نکلی
عبدالرزاق نے سوشل میڈیا پرویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے وضاحت کی کہ وہ بخیریت ہیں
بدھ کو سوشل میڈیا پراچانک یہ جھوٹی خبر وائرل ہوگئی کہ عبد الرزاق ایک ایکسڈنٹ میں ہلاک ہوگئے ہیں ۔ اس کے بعد عبدالرزاق نے سوشل میڈیا پرویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈ یا پر یہ خبر پھیل گئی ہے کہ میں ایکسڈنٹ میں مرگیا ہوں ، اس خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے اورمیں زندہ اورخیریت سے ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو سوشل میڈ یا پربغیرتحقیق کوئی خبرنہیں پھیلانی چاہیئے۔
#abdulrazaq cleared that he had no accident pic.twitter.com/1ckimUCIFM
— Adrees Malik (@masadmuzmalik) July 10, 2018