اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے کاغذات نامزدگی منظوری کو سپریم کورٹ میں چیلنج، کاغذات نامزدگی کی منظوری کو مسعود احمد عباسی نےچیلنج کیاہے۔
انہوں نے موقف اختیار کیا کہ شاہد خاقان عباسی نے بیان حلفی اور کاغذات نامزدگی میں غلط بیانی کی ہے اس لیے نامزدگی فارم مسترد کیے جائيں۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی حلقہ این اے 57 راولپنڈی ون سے امیدوار ہیں،اور الیکشن کمیشن کے ایپلٹ ٹریبونل نے شاہد خاقان عباسی کو تاحیات نااہل قرار دیا تھا جس کے خلاف انہوں نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا جس نے انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت دیتے ہوئے ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیا تھا۔
دوسری جانب چیف جسٹس آف پاکستان نے مسعود احمد عباسی کی درخواست پر سماعت کے لیے بینچ تشکیل دے دیا۔