عطاالحق قاسمی کی بطورچیئرمین پی ٹی وی تقرری کیس کا فیصلہ محفوظ

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے عطاالحق قاسمی کی بطور چیئرمین پاکستان ٹیلی ویژن تقرری پر لیے گئے از خود نوٹس کیس میں فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، اس موقع پر سابق سیکریٹری خزانہ وقار مسعود بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

سابق سیکریٹری خزانہ نے بیان حلفی جمع کرانے کے بعد عدالت کو آگاہ کیا کہ عطاءالحق قاسمی کی ماہانہ 15 لاکھ تنخواہ مقرر کرنے پرمیں نے اعتراض اٹھایا تھا۔