نواز شریف اور مریم نواز پاکستان آنےکیلئے لندن سے روانہ

لندن:سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز ہیتھرو ایئرپورٹ سے پاکستان کیلئے روانہ ہو گئے۔
نواز شریف اور مریم نواز کے ساتھ مسلم لیگ نون کے کئی کارکن اور رہنما بھی پاکستان آ رہے ہیں۔
ادھرنوازشریف اور مریم نواز کی گرفتاری کیلئے نیب نے حکمت عملی تیار کرلی اور دو ہیلی کاپٹر لاہور ایئرپورٹ پر پہنچا دیے گئے ہیں۔
نیب حکام کے مطابق نیب کی 2 ٹیمیں لاہور ایئرپورٹ اور 2 ٹیمیں اسلام آباد ایئرپورٹ پر تعینات ہوں گی ، نوازشریف اور مریم نواز کو راول پنڈی اسلام آباد لایا جائے گا۔
مسلم لیگ نون نے بھی سابق وزیر اعظم نوازشریف کے استقبال کے لیے حکمت عملی تیار کر لی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہر ضلع سے مسلم لیگ ن کی ریلی لاہور پہنچے گی اور انتظامیہ کی جانب سے حائل رکاوٹوں کو ہٹا یا جائےگا۔