لندن :سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز وطن واپسی کیلئے ہیتھرو ائیرپورٹ روانہ ہوئے تو عزیز و اقارب سے ملتے وقت سب کی آنکھیں اشکبار نظر آئیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مریم نواز شریف اپنے بچوں سے ملتے وقت آبدیدہ ہو گئیں اور ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے اپنے بچوں سے کہا کہ وہ گھبرائیں نہیں، سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔
ان لمحات کی تصویر مریم نواز نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی اور لکھا ”اپنے بچوں سے کہا کہ جبر کے سامنے بہادر بنیں۔ لیکن بچے تو اب بھی بچے ہی ہیں۔ الوداع کہنا مشکل ہوتا ہے، حتیٰ کہ بڑوں کیلئے بھی۔“