اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے دیامربھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کی فنڈنگ کے لیے ایس ایم ایس سروس متعارف کرادی۔
سپریم کورٹ کی جانب سے فنڈنگ کے لیے ایس ایم ایس کا آسان طریقہ کار بھی متعارف کرادیا گیا ہے جس کے تحت موبائل صارفین میسج سروس کے ذریعے 10 روپے ڈیموں کے اکاؤنٹ میں عطیہ کرسکتے ہیں۔
سپریم کورٹ کی پریس ریلیز میں انتہائی سادہ طریقہ کار بتایا گیا ہے جس کے تحت میسج میں ’ڈیم‘ لکھیں اور ’8000‘ پر بھیج دیں۔میسج بھیجنے کے کچھ دیر بعد آپ کو تصدیقی پیغام بھی موصول ہوگا۔
دوسری جانب سپریم کورٹ کے قائم کردہ فنڈز میں چیف جسٹس پاکستان نے شہریوں سے فنڈز دینے کی اپیل کی ہے جس کا سلسلہ جاری ہے جب کہ پاک فوج سمیت دیگر اداروں کے ملازمین نے ڈیموں کے لیے تنخواہیں دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔
چیف جسٹس پاکستان نےبھی اس سلسلے میں اپنی طرف سے 10 لاکھ روپے عطیہ کیے۔