پاکستان کازمبابوے کوجیت کے لیے 309 رنز کا ہدف

بلاوایو: پاکستان نے زمبابوے کو پہلے میچ میں جیت کے لیے 309 رنز کا ہدف دیا ہے۔
بلاوایو کے کوئنز اسپورٹس کلب میں کھیلے جانے والے میچ میں زمبابوے کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دیتے ہوئے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے فخر زمان 60، آصف علی 46، بابر اعظم 30 اور شعیب ملک 22 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ امام الحق 128 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، انہوں نے اپنی اننگز میں 11 چوکے بھی لگائے۔