واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ بلوچستان اور پختون میں انتخابی امیدواروں اور اُن کے حامیوں پر ہونے والے حملے پاکستانی عوام کو اُن کے جمہوری حقوق سے محروم کرنے کی بزدلانہ کوششیں ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہیدر نوئرٹ نے کہاکہ بلوچستان اور پختون میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کے غم میں شریک ہیں اور زخمیوں کی فوری صحتیابی کے متمنی ہیں۔ دہشتگردی کے خلاف لڑائی میں ہم وسیع تر جنوبی ایشیا کے خطے اور پاکستان کے عوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔