سیاستدان مجھے کیا اسکینڈلائز کریں گے،چیف جسٹس

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثارکا کہنا ہے کہ سیاستدان انہیں کیا اسکینڈلائز کریں گے، انہیں تو کچی بستیوں کا خیال میرے دورے کے بعد آیا ۔

چیف جسٹس ثاقب نثارنے اسلام آباد کے سیکٹرجی سیون اورجی 6 ٹو میں قائم کچی بستیوں کادورہ کیا ۔ چیف جسٹس کو اپنے درمیان پا کر کچی بستی کے مکینوں نے شکایات کے انبارلگادیئے۔

اس موقع پرچیف جسٹس ثاقب نثار نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ کچی آبادی کے مسائل دیکھ کر بہت پریشان ہیں، یہاں بنیادی انسانی ضرورتیں ہی میسر نہیں ، کچی بستیوں کے مسائل سیاستدانوں نے حل کرنا تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کچی بستیوں میں دورے کا مقصد بنیادی حقوق کی فراہمی ہے، کچی آبادیوں کے مسائل حل کرانے کی کوشش کریں گے ۔