ایک نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن نے پولنگ عملے کے لئے ہدایات جاری کردی ہیں جس کے مطابق پولنگ شروع ہونے سے قبل پریزائیڈنگ افسران ہرضلع کے آراو سے عہدے کاحلف لیں گے جبکہ انتخابی عملے کوپولنگ وقت سے کم ازکم 2 گھنٹے پہلے پولنگ اسٹیشن پرپہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ پولنگ عملے کو صبح 6 بجے پہنچنے کا حکم جاری کیا گیا ہے جبکہ پولنگ عملے پرفرائض کی ادائیگی کے دوران سیاسی رائے کے اظہار پربھی پابندی ہوگی۔
پولنگ عملے کوامیدوارکی جانب سے مالی معاونت یاتحفے کو رشوت تصورکیا جائیگا ، پریزائیڈنگ آفیسر پولنگ کے باقی عملے سے حلف لیں گے ، پولنگ عملہ ایسا لباس یاعلامت اختیارنہ کرے جس سے کسی جماعت سے وابستگی ظاہرہو، فرائض میں کوتاہی کے مر تکب عملے کیخلاف الیکشن کمیشن براہ راست کارروائی کرسکے گا، خلاف ورزی کامرتکب عملہ 30 روزمیں سروس ٹریبونل یا عدالت میں اپیل دائرکرسکے گا۔