صوابی : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف نے نواز شریف کے ساتھ گیم کردیا انہوں نے نوازشریف کوکہا آپ پاکستان واپس آئیں لاکھوں لوگ استقبال کیلئے نکلیں گےجب نواز شریف واپس آگئے تو لوگ نہیں نکلے اور شہباز شریف خود گاڑی میں بیٹھے رہے۔
تفصیلات کے مطابق گوہاٹی اسٹیڈیم میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ نوازشریف خاندان کابزنس کرپشن تھا،نواز،زرداری حکومت میں نااہل لوگوں کواداروں کے اہم عہدوں پرلگایا گیا،عوام ایسے لوگوں کولیڈرنہ مانیں جس کے اثاثے بیرون ملک پڑے ہیں۔
عمران خان نے کہاکہ مجھے کہا گیا کہ میری جان کوسب سے زیادہ خطرہ ہے،صوابی،مردان اور ٹیکسلا کا جلسہ منسوخ کردو، اگر میری جان کو خطرہ ہے توکیا بنی گالہ سے باہرنہ نکلوں؟ہم دھماکوں کے باوجود کوئی جلسہ منسوخ نہیں کریں گے،جلسے منسوخ کردیتا ہوں توکس کوفائدہ ہوگا؟۔
انہوں نے کہاکہ مستونگ میں دہشت گردی پر بہت دل خراب ہوا،نواب سراج رئیسانی محب وطن پاکستانی تھے،بم دھماکوں کی سازش ملک سے باہرہوتی ہے،ملک کے اندروالے ساتھ دیتے ہیں۔