اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ25جولائی پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالوں کی فتح کا دن ہوگا،بلاول بھٹو زرداری کا منشور ترقی روشنی اور امن کا منشور ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر شکست کا خوف نہیں تو بلاول بھٹو کا راستہ کیوں روکتے ہو؟لیکن بلاول بھٹو کا راستہ روکنے والے کامیاب نہیں ہوگی انتخابات میں پی پی پی کی فتح ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیا ن میں آصف زرداری کا کہناتھا کہ نیشنل ایکشن پلان پر من وعن عمل کیا جاتا تو حالات یہ نہ ہوتے،جب کوئی دہشت گردی کا شکار ہوتا ہے تو بہت تکلیف ہوتی ہے۔