نیو یارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان تارکین وطن کی حفاظت کے عالمی معاہدے کا خیرمقدم کرتا ہے۔
اقوام متحدہ میں ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے بین الحکومتی مباحثے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تارکین وطن کی حفاظت کے عالمی معاہدے کا خیرمقدم کرتا ہے۔ معاہدے سے تارکین وطن کا بہاؤ کنٹرول کیا جائے گا اور ان کے حقوق کا تحفظ ممکن ہوگا۔ تارکین وطن کے حقوق کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا تمام ممالک کے خدشات کو سامنے رکھتے ہوئے متوازن دستاویز تیار کی گئی ہے، دسمبر میں مراکش میں عالمی رہنماؤں کے اجلاس میں معاہدہ باقاعدہ طور پر پیش کیا جائے گا۔ ہم دسمبر میں عالمی معاہدے کو باقاعدگی سے اپنائے جانے کے منتظر ہیں۔