ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے کیخلاف کل اپیل دائر کئے جانے کا امکان

اسلام آباد: احتساب عدالت کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس میں سنائے جانے والے فیصلے کے خلاف اپیلیں کل اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کئے جانے کا امکان ہے۔
ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ مجرم سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔ جہاں گزشتہ روز نواز شریف سے والدہ اور شہباز شریف نے ملاقات کی۔ ایک گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہنے والی ملاقات میں قانونی جنگ اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر بات چیت بھی ہوئی۔
امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کل اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے اور ان کی اپیلیں وہاں دائر کی جائیں گی۔