کراچی: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ 25 جولائی کو کرپٹ مافیا کا احتساب ہوگا۔ بلاول کے خواب دیکھنے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔
کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگ ہیں جو رات کو سوتے میں پاکستان کے وزیراعظم ہوتے ہیں۔ 25 جولائی کو کرپٹ مافیا کا احتساب ہوگا۔ وہ غریب کی طاقت ہے اس سے خوشحال پاکستان بنا سکتے ہیں۔
سراج الحق نے بلاول بھٹو سے متعلق کہا کہ خواب دیکھنے پر کوئی پابندی نہیں۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ کراچی کے لئے اہم اعلان کرینگے متحدہ مجلس عمل ایک اتحاد ہے جو مستقبل کا روشن پروگرام دیں گے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں بسنے والے ہر شخص کے چہرے پر مسکراہٹ ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی کو 25 سالوں سے محروم اور مکینوں کو یر غمال بنائے رکھا اب ایسا نہیں ہو گا عالمی شازشوں کو شکست دیں گے ۔