بلوچستان، قلعہ سیف اللہ میں جلسے جلوسوں پر پابندی عائد

کوئٹہ: بلوچستان کے قلعہ سیف اللہ میں جلسے اور جلوسوں پر تاحکم ثانی پابند عائد کردی گئی۔
ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ ظفر علی بلوچ کا کہنا ہے کہ سانحہ مستونگ اور سیکورٹی خدشات کے تناظر میں ضلع بھر میں جلسے جلوس پر پابندی عائد کردی گئی ہے جس کا اطلاق اگلے حکم تک رہے گا۔ انتخابی امیدواروں کی کانوائے کی صورت میں آمدورفت پر بھی پابندی ہوگی۔ انتخابی امیدواروں کے ساتھ صرف 5 گاڑیوں کی اجازت ہوگی۔
ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں کو الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔