کراچی: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہاکہ پرانی بوتلوں پر نیا لیبل لگا کر قوم کو مزید دھوکا نہیں دیا جا سکتا،انہوں نے کہاکہ بہت سے لوگ ہیں جو رات کو سوتے میں پاکستان کے وزیراعظم ہوتے ہیں۔
کراچی میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری کے اپنے والد کے وزیراعظم بننے کا خواب دیکھنے پر پابندی نہیں۔
مخلوط حکومت بننے سے متعلق سوال پر سراج الحق کا کہنا تھا کہ نہیں سمجھتا کہ مخلوط حکومت بنے گی۔
قبل ازیں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے دیگر پارٹی قائدین کے ہمراہ باغ جناح کا دورہ کیا جہاں آج دینی جماعتوں کا اتحاد متحدہ مجلس عمل سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی۔