شہنشاہِ غزل مہدی حسن کو گوگل کا خراج عقیدت

 

کراچی :برصغیر کے عظیم غزل گائیک مہدی حسن کے مداح اُن کی 91 ویں سالگرہ منارہےہیں،معروف سرچ انجن گوگل نے اس موقع پر مہدی حسن کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے اپنا نیا ڈوڈل غزل کے شہنشاہ کے نام کردیا ہے۔

شہنشاہ غزل مہدی حسن بھارت کے شہر راجستھان میں13 جون 1927 میں پیدا ہوئے، مہدی حسن کا تعلق موسیقی کے کلاونت گھرانے کی سولہویں نسل سے تھا۔مہدی حسن نے فن موسیقی کا آغاز 1952 میں ریڈیو پاکستان کراچی سے کیاجبکہ 5 سال محنت کی بدولت 1957 کو پہلی بارریڈیو پاکستان ہی سے ایک ٹھمری گائی جسے بے حد سراہا گیا ،اس کے بعد مہدی صاحب نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔

کئی دہائی کےسفر میں مہدی حسن خان نے تقریبا ً 440فلموں کے لیے گانے گائے جن میںگیتوں کی تعدادلگ بھگ 623ہے،اس کے علاوہ انہوں نے 366 اردو فلموں میں 541 اور 74پنجابی فلموں میں 82گیت گائے۔ فلمی گیتوں میں ان کے 100 سے زیادہ گانے صرف اداکار محمد علی پر فلمائے گئے۔