ووٹ کو عزت محض نعرہ نہیں ایمان کا حصہ ہے،نوازشریف کا جیل سے پیغام

ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ (ن) سیکرٹریٹ میں سوشل میڈیا اور(ن) لیگی چیف پولنگ ایجنٹس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا، کانفرنس میں(ن) لیگ کی جانب سے پولنگ ایجنٹس کو ضروری رہنمائی کے لئے تحریری ہدایت نامہ جاری کردیا گیا، تحریری ہدایت نامے میں قائد نوازشریف اورصدر مسلم لیگ(ن) شہبازشریف کا خصوصی پیغام شامل تھا۔

پیغام میں  نوازشریف کا کہنا تھا کہ سازشوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے، پاناما میں میرا نام تک شامل نہیں تھا لیکن اس کا سہارا لے کرمن گھڑت 145 کے مقدمہ کو 146 بنادیا گیا، سب سے پہلے مجھے وازرت عظمٰی سے ہٹایا گیا پھراپنی جماعت کی صدارت کا عہدہ بھی چھین لیا گیا، یہ ایسے اقدامات ہیں جن کی پاکستانی سیاسی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، مجھے پاکستان کی عوام نے ووٹ کے ذریعے تیسری بار وزیراعظم منتخب کیا لیکن عوام کے ووٹ کی عزت نہیں کی گئی اس لئے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگایا، اوراب ووٹ کو عزت دو محض ایک نعرہ نہیں میرے لیے ایمان کا حصہ ہے اسی میں ملک کی بقا ہے۔