لاہور: نگراں وزیراعظم جسٹس ( ر) ناصرالملک کا کہنا ہے کہ نگراں حکومت غیرجانبدارانہ اورشفاف الیکشن کرانے کیلئے پرعزم ہے۔
گورنرہاؤس لاہورمیں جمعرات کونگراں وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹرحسن عسکری کی قیادت میں صوبائی وزرا نے نگراں وزیراعظم سے ملاقات کی ہے۔
اس موقع پرنگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے انتخابات کا شفاف انعقاد یقینی بنانے کے لئے اچھے انتظامات کئے اورہم نے بطور ٹیم ذمہ داری ادا کرنا ہے۔
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ صوبائی حکومت کی پوری توجہ انتخابات پرمرکوزہے ،انتظامیہ اورپولیس مکمل غیرجانبدار ہیں، تمام جماعتوں کو مساوی مواقع مہیا کئے گئے ہیں جبکہ متعلقہ اداروں سے بھی ہرسطح پر تعاون کیا جا رہا ہے۔