اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ ن کےسینئر رہنما پرویز رشید نے کہا کہ پاکستان کو مسلم لیگ ن کی قیادت نے ترقی کی راہ پر گامزن کیا ،25جولائی کو ن لیگ چاروں صوبوں سمیت وفاق میں بھی حکومت بنائے گی۔
رہنما مسلم لیگ ن کا کہناتھاکہ 2013 میں انتخابی دھاندلی کا نام لے کر جو سیاست کی گئی تھی اب وہ عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہے2013کے الیکشن کے عمل،پولنگ ڈے پر کسی نے انگلی نہیں اٹھائی تھی۔
انہوں نے کہا کہ کوئی بھی الیکشن ایسا نہیں رہا جس پرشکوک و شبہات نے جنم نہیں لیاہو ،1970میں عوام نےووٹ کاحق لیا،لیکن نتائج کوتسلیم نہیں کیاگیا جبکہ مادر ملت فاطمہ جناح کو بھی صاف شفاف الیکشن کا حق نہیں دیا گیا،انتخابات کی تاریخ سبق آموز ہے جس سے سبق سیکھنے کی کوشش نہیں کی گئی۔