ملتان:وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے کہاکہ عمران خان نے قوم میں شعور پیدا کیا،قوم ایک نئے سفر کیلئے تیارہے۔
ملتان نے پاکستان کی سیاست میں کلیدی کردارادا کیا، جلد نئے لوگ نیا پاکستان کی تحریک میں شمولیت اختیارکریں گے۔
رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود کا کہناتھاکہ ہم پرامن شہری اور ضابطہ اخلاق پر عمل کرتے ہیں ،آج جنوبی پنجاب محرومیوں کا شکار ہے، پیپلزپارٹی اور(ن)لیگ نے جنوبی پنجاب کیلئے کچھ نہیں کیا، جنوبی پنجاب کو علیحدہ صوبہ بنائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان کی معیشت اور کسان بدحالی کا شکارہیں ،ملتان کی گلیاں سیوریج کے پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں ۔