فیصل آباد میں آزاد امیدوار نے خود کشی کرلی

فیصل آباد: تاندلیانوالہ سے آزاد امیدوار احمد مغل نے گھریلو جھگڑے پر دلبرداشتہ ہو کرخود کشی کرلی۔
پولیس کے مطابق فیصل آباد سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 103 اور صوبائی حلقے پی پی 103 سے آزاد امیدور محمد احمد مغل نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ احمد مغل کا بیٹوں سے جھگڑا ہوا تھا جس پرانہوں نے خود کو گولی مارکرزندگی کا خاتمہ کرلیا۔

اطلاعات کے مطابق احمد مغل نے خود کشی سے اپنی وڈیو بھی بنائی جو سوشل میڈیا پر سامنے آگئی ہے ۔
پولیس کےمطابق احمد مغل پک اپ کے نشان پر آزاد حیثیت میں الیکشن لڑرہے تھے۔
ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ امیدوار کی ہلاکت کے باعث این اے 103 اور پی پی 103 پرانتخابات ملتوی کردیے گئے ہیں۔