کرک جلسے میں عمران خان نےپارٹی رہنما شاہد خٹک کو دھکا دیکرپیچھا ہٹا دیا

کرک : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے جلسے کے دوران پارٹی امیدوار شاہد خٹک کو دھکیل دیا۔

جیسے ہی کپتان جلسے کے لیے اسٹیج پر چڑھے تو تحریک انصاف کے این اے 34 سے امیدوار شاہد خٹک بھی ان کے ساتھ موجود تھے لیکن عمران خان نے اسٹیج پر اچانک شاہد خٹک کو دھکیل دیا جس کی وڈیو بھی منظرعام پرآگئی ہے۔
اس کے علاوہ عمران خان نے سیاسی مخالفین کو بھی تنقید کا نشانہ بنایااور کہاکہ بڑے بڑے مگر مچھ اڈیالہ جیل جائیں گے اڈیالہ جیل بڑے بڑے مگر مچھوں کا انتظار کر رہی ہے۔
کرک میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئےچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خانے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کوبھی تنقید کا نشانہ بناتےہوئے کہاکہ شہباز شریف کے چہرے پر خوف دیکھ رہا ہوں،مجھے لگتا ہے خواب میں بھی شہباز شریف کو میں نظر آتا ہوں۔
عمران خان نے کہاکہ میرا مقابلہ نواز شریف اور ان کے پیچھے کھڑی بین الاقوامی اسٹیبلشمنٹ سے ہے، یہ لوگ 300 ارب روپے چوری کر کے یہ لوگ مظلوم بنے ہوئے ہیںاور انڈین میڈیا نواز شریف کی تعریف کررہاہےمیں انڈیا سے یہ پوچھنا چاہتاہوں کہ اگر آپ کے ملک کا سربراہ عوام کے پیسے چوری کرے تو آپ اسے وزیراعظم رہنے دیں گے؟۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کہتا ہے کہ نیا معاہدہ عمرانی ہونا چاہیے، عمرانی معاہدہ کے نام سے نیا گیم کھیلا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ رکن اسمبلی کا کام قانون سازی ہوتا ہے اور کرپشن ہوتی ہی اس وقت ہے جب ترقیاتی فنڈ اراکین اسمبلی کو ملتا ہے، جو پیسہ عوام پر خرچ ہونا ہوتا ہے وہ لوگوں کی جیبوں میں چلا جاتا ہے۔