مرکز،پنجاب اور کے پی کے میں ن لیگ حکومت بنائے گی،شہباز شریف کا دعویٰ

لاہور : مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہاکہ مرکز، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں مسلم لیگ ن ہی کامیاب ہوگی۔
شہباز شریف نے کہاکہ لکھ لیں کہ وفاق، پنجاب، اور پختونخوا میں ہم ہی جیتیں گےاور حکومت بنائیں گے۔
نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتےہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کا کہناتھاکہ 25 جولائی کو انتخابات والے دن ووٹر نکلے گا اور بھرپور طریقے سے مسلم لیگ ن کو ووٹ دے گا اور اس کے علاوہ ووٹر انتخابات میں دھاندلی کرنے کی کوششوں کو بھی ناکام بنائیں گے۔