اسلام آباد: مسلم لیگ ن ،پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے بعد متحدہ مجلس عمل نے بھی الیکشن نتائج مسترد کردئیے ہیں ۔
نجی نیوز چینل کے مطابق متحدہ مجلس عمل کے صدر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ دھاندلی شدہ نتائج قبول نہیں کریں گے۔انہوں نے اعلان کیا ہے کہ دھاندلی شدہ نتائج کے بعد اب جلد ہی آل پارٹیز کانفرنس بلائیں گے ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ن نے بھی نتائج مسترد کردئیے اور کہا کہ الیکشن کمیشن نے ہماری درخواست پر ایک گھنٹہ ٹائم آگے نہیں کیا لیکن جب پولنگ ختم ہوگئی اور اس اور اس کے بعد جو صورتحال دیکھنے میں آئی ہے میں نے اپنی ساری زندگی اتنی خطرناک صورتحا ل نہیں دیکھی۔
انہوں نے کہا کہ کچے کاغذ پر سائن کرکے ہمار ے پولنگ ایجنٹس کو رزلٹ دیئے گئے ہیں،پولنگ ایجنٹس فارم 45 کے لئے ترس گئے اور دینے سے انکار کردیاگیا۔