مچھ:ضلع بولان کے علاقے مچھ کی کوئلہ کان میں مٹی کا تودا گرنے کے باعث پھنسے6 کان کنوں کو3گھنٹے کے ریسکیو آپریشن کے بعد نکال لیا گیا۔
چیف مائنز انسپکٹر افتخار احمد کے مطابق ضلع بولان کے علاقے مچھ کی مقامی کوئلہ کان میں چھ کان کن کام کررہے تھے کہ مٹی کا تودا گرنے سے کان بند ہوگئی تھی۔
کان بند ہو نے سے تمام کان کن کان کے اندر پھنس گئےتھےجس کے بعد ان کان کنوں کو کان سے باہر نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیااور3 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد تمام6 کان کنوں کو کان سے باہر نکال لیا گیاتھا۔