لاہور: پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ اور کابینہ کے لیے پی ٹی آئی کے نام سامنے آگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی وزیراعلیٰ پنجاب کی لسٹ میں یاسر ہمایوں اورمیاں اسلم اقبال کے نام شامل ہیں جبکہ نیب نوٹسز کے باعث وزارت اعلیٰ کے مضبوط امیدوار تصور کئے جانے والے علیم خان کے اس منصب پر بیٹھنے کے امکانات کم ہوگئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ شاہ محمود قریشی کا نام بھی وزارت اعلیٰ کے لیے تاحال فائنل نہیں ہوسکا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ سبطین خان، راجہ بشارت، میاں وارث اور مخدوم ہاشم جواں بخت بھی وزرا کی دوڑ میں شامل ہیں۔