کیلی فورنیا میں چھوٹے طیارے کو حادثہ، 5 افراد ہلاک

کیلی فورنیا: امریکی ریاست کیلی فورنیا میں چھوٹے طیارے کو حادثہ پیش آگیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق کیلی فورنیا میں چھوٹا طیارہ سانتا اینا کے شاپنگ سینٹر کی پارکنگ میں گر گیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔
عینی شاہدین کے مطابق زمین پر گرنے سے طیارے کے ٹکڑے ہوگئے۔ حادثے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے 5 افراد مسافر تھے جو طیارے میں سوار تھے۔
حادثے کے سبب شاپنگ سینٹر کی پارکنگ میں کھڑی ایک گاڑی کو نقصان پہنچا ہے، تاہم وہاں موجود لوگ محفوظ رہے۔