عمران خان کی خواہش ہے انکے گزرنے سے عوام کو تکلیف نہ پہنچے،نعیم الحق

اسلام آباد:رہنما پی ٹی آئی نعیم الحق نے کہاکہ عمران خان نے سیکیورٹی اہلکاروں کو پروٹوکول سے روک دیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق کا کہنا تھا کہ عمران خان کی خواہش ہے کہ وہ جس راستے گزریں وہاں روٹ نہ لگایا جائے تاکہ عوام کو تکلیف نہ ہو اور اس حوالے سے ہماری سیکیورٹی اداروں سے گفت و شنید جاری ہے۔

انہوں نےکہاکہ انہیں وہ پروٹوکول دیا گیا جو وزیراعظم کو دیا گیا لیکن عمران خان پروٹوکول کے خلاف ہیں اس لیے انہوں نے رینجرز اور سیکیورٹی اہلکاروں کو پروٹوکول روک دیا۔

نعیم الحق نے ایم کیوایم سے متعلق فروس شمیم نقوی کے بیان سے بھی لاتعلقی کا اظہار کیا اور کہاکہ ہم نے کسی مجبوری میں ایم کیوایم سے اتحاد نہیں کیا۔