لاہورـ : تحریک انصاف کی وفاقی اور پنجاب حکومت کےکچھ وزرا ء کے نام سامنے آگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق نئی کابینہ میں پا رٹی کے اہم ارکان کے ساتھ بی اے پی ،ایم کیو ایم اور ق لیگ کو بھی وزارتیں دی جائیں گی ۔
اطلاعات کےمطابق جن کچھ امیدواروں کے نام سامنے آئے ہیں ان میں سینئر رہنما اسد عمرکا بھی نام شامل ہے جسے عمران خان پہلے سے ہی وزیر خزانہ بنانا چاہتے تھےاس کے علاوہ دیگر ناموں میں پرویز خٹک، چوہدری محمد سرور، زرتاج گل، ڈاکٹر عارف علوی، فواد چوہدری، شیریں مزاری شامل ہیں،ان کے قلم دانوں کا فیصلہ بعد میں کیا جائےگا۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق کی طرف سے طارق بشیر چیمہ وزارت کے امیدوار ہیں۔
دوسری جانب پنجاب کے متوقع وزراء میں میاں محمود الرشید، ڈاکٹر یاسمین راشد، اسلم اقبال، سبطین خان، عارف عباسی جبکہ مسلم لیگ ق کی طرف سے راجہ محمد بشارت مضبوط امیدوار ہیں۔