جمشید دستی نےاپنے حلقےمیں مفت سفری سہولیات بند کردیں

مظفر گڑھ:عوامی راج پارٹی کے چیئرمین جمشید دستی نے الیکشن ہارنے کے بعد اہل علاقہ کو مفت سفری سہولیات فراہم کرنے والی بسیں بند کر نے کا اعلان کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی نے اہل علاقہ کو مفت سفری سہولیات فراہم کرنے والی بسوں کی بندش کا اعلان کر دیا،جمشید دستی نے اپنے حلقے میں 2008میں انتخابات جیتنے کے بعد 5 بسوں کی مفت سروس کاآغاز کیا تھااور اپنے عوامی انداز کو مد نظر رکھتے ہوئے خود بھی کئی دفعہ بسوں میں ڈرائیورنگ کی۔

لیکن 2018کے عام انتخابات میں ہارنے کے بعد انہوں نے عوام کو مفت سفری سہولیات فراہم کرنے والی بس سروس بندکرکےپانچوں بسوں کومقامی پیٹرول پمپ پر کھڑا کردیا۔

یاد رہے جمشیددستی2008اور2013ءکے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کی اور مسلسل 10 سال تک رکن قومی اسمبلی رہے۔