کپتان کےکتے کے بھی عالمی چرچے۔وکی پیڈیا پر خاص صفحہ مختص

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے پالتو کتے کے عالمی سطح پر چرچے ہیں اور اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ آن لائن انسائیکلو پیڈیا پر اس کے لیے ایک خصوصی صفحہ بھی مختص کردیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان جہاں ان دنوں عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد شہرت کی بلندیوں پر ہیں وہیں ان کے پالتو کتے نے بھی عالمی شہرت حاصل کرلی ہے۔
وکی پیڈیا نے عمران خان کے پالتو کتے کے لیے صفحہ مختص کرنے کی بھی تصدیق کردی ہے۔
آن لائن انسائیکلو پیڈیا کے منتظمین کے مطابق عمران خان کا کتا کافی عرصے سے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے یہی وجہ ہے کہ اس کے لیے وکی پیڈیا نے صفحہ مختص کیا ہے۔
اس پیج پر عمران خان کے پالتو کتوں شیرو، شیرنی، موٹو، پیڈو اور میکسی مَس کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی ہیں۔ وکی پیڈیا کے مطابق امریکی صدور کے پالتو جانوروں کو بھی انسائیکلوپیڈیا میں جگہ دی جا چکی ہے۔