امریکی صدر کا آئندہ انتخاب میں دوبارہ صدر منتخب ہونےکا دعویٰ
امریکی صدر کا آئندہ انتخاب میں دوبارہ صدر منتخب ہونےکا دعویٰ

ٹرمپ نے بھاری دفاعی بجٹ کی منظوری دے دی

 

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سال 2019کیلئے پینٹا گون کے ریکارڈ 716ارب کے بجٹ کی منظوری دے دی، مختص رقم سےامریکی عسکری اہل کاروں کو آتشی قوت فراہم کی جائے گی، 69 ارب ڈالر کی رقم بیرون ملک افغانستان، شام، عراق، صومالیہ وغیر ہ کے لئے مختص ہے، اہل کاروں کی تنخواہوں میں 2.6% کا اضافہ کیا گیا ہے۔

 

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سال 2019 کے لیے وزارت دفاع(پینٹاگون)کے ریکارڈ بجٹ پر دستخط کر دیے جس کا حجم 716 ارب ڈالر ہے۔نیویارک میں فورٹ ڈریم عسکری اڈے میں ہونے والی تقریب کے دوران ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مختص کی گئی رقم امریکی عسکری اہل کاروں کو ایک آتشی قوت فراہم کرے گی، جس کی ان کو کسی بھی مشن میں جلد اور فیصلہ کن کامیابی کے لیے ضرورت ہے۔

 

ٹرمپ کےدفاعی بجٹ میں 69 ارب ڈالر کی رقم بیرون ملک افغانستان، شام، عراق، صومالیہ وغیر میں جاری کارروائیوں کے لیے ہے۔ مسلح افواج کے اہل کاروں کی تنخواہوں میں 2.6% کا اضافہ بھی کیا گیا ہے۔ ان کے علاوہ بحریہ، فضائیہ اور دفاعی میزائل نظام کو جدید بنانے کےلیے بھی اربوں ڈالر رکھے گئے ہیں۔جہاں تک خلائی فورس کا تعلق ہے تو اس کی تشکیل کے لیے علیحدہ سے فنڈنگ کی ضرورت ہے جس کی کانگریس سے منظوری ناگزیر ہے۔